حیدرآباد۔10۔جنوری(اعتماد نیوز)آج اسمبلی اجلاس کو 17جنوری تک کے لئے ملتوی
کر دیا گیا۔ چنانچہ اسپیکر اسمبلی نے سسی پی آئی کے رکن اسمبلی جی ملیش کی
تقریر کے بعد یہ فیصلہ کیا۔پچھلے دو دن سے جاری مباحث کے دوران تاحال تک
وزیر اعلی این کرن کمار ریڈی ‘صدر تلگو دیشم و اپوزیشن لیڈر این چندرا بابو
نائیڈو ،ئاور صدر پردیش کانگریس بی ستیہ نارائنا نے تاحال تلنگانہ بل میں
ترمیم سے متعلق کوئی نوٹڈس نہیں دی۔آج اجلاس میں سرکاری چیف وہپ گنڈرا
وینکٹ رمانا ریڈی نے مباحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ جمہوری اعتبار سے ہی
ریاست کی تقسیم کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ
کانگریس نے تمام سے مشورہ
کرنے کے بعد ہی علیحدہ ریاست کا فیصلہ کیا ہے۔ کے آغاز کے ساتھ ہی وائی ایس
آر کانگریس کے ارکان نے احتجاج کا آغاز کیا۔ چنانچہ آج دو مرتبہ اجلاس کے
التوا کے بعد ٹی آر ایس کے ارکان اسمبلی نے بھی شدید احتجاج کیا۔ اس موقع
پر ٹی آر ایس کے رکن اسمبلی ایٹلا راجیندر نے بھی مباحث میں حصہ لیتے ہوئے
کہا کہ تلنگانہ سے متعلق رکھنے والے وزرائے اعلی نے صرف 6سال تک ہی حکومت
کی ہے۔ اسکے علاوہ ٹی آر ایس کے ارکان اور تلنگاانہ کے رکن اسمبلی گادے
وینکٹ ریڈی میں بحث و تکرا رہوئی۔وائی ایس آر کانگریس کے ارکان نے بل پر
مباحث کی مخالفت کرتے ہوئے اجلاس کا بائکاٹ کیا۔